رینجرز کے سرچ آپریشن میں بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت مارا گیا

رینجرز کے سرچ آپریشن میں بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت مارا گیا

کراچی: کراچی کی بدنام زمانہ بابا لاڈلا کینگ کے سرغنہ بابا لاڈلا  کراچی میں جاری رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔

 کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا ہے، اس دوران فائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا سمیت3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سےایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ 3 ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن جاری ہے، کارروائی لیاری گینگ وار کے کمانڈر کی موجودگی پرکی گئی، کارروائی کےدوران عمارتوں کی چھتوں سےرینجرزپرفائرنگ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق لیاری میں رینجرز آپریشن بابالاڈلا کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران نور محمد عرف بابا لاڈلامارا گیا جبکہ بابا لاڈلاکے2قریبی ساتھی بھی مقابلے میں مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا لاڈلالیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔