امریکی سکول میں 12 سالہ طالبہ کی فائرنگ،4 طلباءسمیت 5 افراد زخمی

امریکی سکول میں 12 سالہ طالبہ کی فائرنگ،4 طلباءسمیت 5 افراد زخمی

واشنگٹن:لاس اینجلس کے سکول میں 12 سالہ طالبہ نے فائرنگ کر کے4 طالبعلموں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے مڈل سکول میں پیش آیا، میئرایرک گارسیٹی کا کہناتھا کہ یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔زخمی ہونے والے ایک طالب علم کے سر میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔