شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان مقرر

شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان مقرر
کیپشن: فوٹو بشکریہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کا آغاز 14 فروری کو ہو رہا ہے جس کیلئے ٹیموں نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔ تمام ٹیموں نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا تاہم پاکستان سپر لیگ کی دو بار کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم کے نائب کپتان کا بھی اعلان کر دیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو اپنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ شاداب خان نے پی ایس ایل میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں اپنے لیے جگہ بنائی تھی اور وہ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی تصور کیے جاتے ہین جن کی بدولت قومی ٹیم نے کئی میچز میں کامیابی حاصل کی ۔ شاداب خان اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دوسرے نمبر کے باؤلر ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور تیسرے ایڈیشن میں مصباح الحق کی قیادت میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔