عیشا امبانی بھارت میں عالمی میوزیم قائم کرنے کی خواہاں

عیشا امبانی بھارت میں عالمی میوزیم قائم کرنے کی خواہاں
کیپشن: image by twitter

ممبئی : بھارت کے بڑے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی عیشا امبانی نے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں مرد اور خواتین کے مساوی حقوق کی حامی ہیں۔

c2afd48f2f4e4fa3457965edc6b3ed8c

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی عیشا امبانی نے شادی کے بعد معروف عالمی میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی شادی کے متعلق زیادہ فکر مند نہیں تھی کہ اس کو کس قدر بہتر آرگنائز کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود شادی بہترین رہی ۔

0ee7babf53816b083e72ac3c385cacd9

خاص طور پر ہمارے خاندان میں مجھ سے جذباتی لگاو کی وجہ سے شادی کی تقریب ہمارے سارے خاندان کیلئے بڑی اہمیت کی حامل بن گئی تھی ۔

64850e6afe7b37b5e4ced771562d0e72

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے تصور کرتی تھی کہ میں اپنے بھائی سے زیادہ اچھا کام کر سکتی ہوں اور اب بھی میری خواہش ہے کہ ممبئی میں ایک عالمی میوزیم قائم کیا جائے جس میں دنیا بھر کے آرٹ کو جگہ دی جا سکے۔