پریانتھا کمارا قتل کیس، مزید 2 ملزمان گرفتار

11:33 AM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

 پولیس نے سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں مزید  دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں نئے ملزم پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان وقوعہ کے وقت فیکٹری کی چھت پر موجود تھے تاہم روپوش ہونے کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہو سکی تھی۔

پولیس کے مطابق  سری لنکن شہری کے قتل کیس میں گرفتار مزید 2 ملزمان میں حمزہ اور لقمان شامل ہیں ، دونوں گرفتاریوں کے بعد مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی کُل تعداد 88 ہو گئی ہے۔

ملزمان حمزہ اور لقمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا جائیگا ۔پولیس عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے استدعا کرے گی۔

خیال  رہے کہ پریانتھا کمارا قتل کیس کے 79 ملزمان پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 7 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر گوجرانوالہ جیل میں ہیں۔مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد کل گرفتاریوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں