لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آف تربت میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

09:52 AM, 2 Feb, 2026

تربت : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ایک خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تربت یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے انہیں پرتباک خیرمقدم کیا۔

اس نشست میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو کی گئی، جس دوران اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ نشست نہایت معلوماتی اور تعلیمی تھی، اور یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔

طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات ان کے رویوں اور خیالات میں تبدیلی کا سبب بنے گی۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور، اور مثبت بیانیہ کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سب نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر طور پر نبھانے کا عزم کیا۔

مزیدخبریں