ٹوکیو: جاپان میں شدید برفباری کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برفباری کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گئی، سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی جاپان کے ایک شہر میں 5 فٹ 5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ کئی روز سے جاری شدید برفباری کی وجہ سے نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہو چکا ہے، اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
حکام نے لوگوں کو شدید احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔