شاہد آفریدی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے راضی

06:42 PM, 2 Jan, 2017

قومی ٹیم کے اسٹارکرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت ہر کرکٹر کی ذمے داری ہے کہ وہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر راضی کرے ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات بہتر ہوگئے ہیں، اب غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2011ء کا و رلڈ کپ نہ جیتنے پر افسوس ہے. جو ہم جیت سکتے تھے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوں کا معیار بہتر ہونا چاہیے. یونس اور مصباح کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے.

مزیدخبریں