اب فیصلہ جدہ یا پاکستان کی سڑکوں کے بجائے عدالت میں ہو گا، بابر اعوان

اب فیصلہ جدہ یا پاکستان کی سڑکوں کے بجائے عدالت میں ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔ نواز شریف کہتے تھے انصاف کا فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو گا لیکن اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ میں ہو گا لیکن اب فیصلہ جدہ یا پاکستان کی سڑکوں کے بجائے عدالت میں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو دعویٰ کرتے تھے مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ واپس آ کر عوام کو بتائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پہلا این آر او پرویز مشرف نے دیا لیکن اب کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کرے گی اور چوری کا مال لندن سے واپس پاکستان آئے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں