ملک بھر میں شدید سردی کی لہر آگئی

08:47 AM, 2 Jan, 2019

لاہور : ملک بھر میں شدید سردی کی لہر آگئی ، لاہور سمیت پنجاب اور کے پی میں دھند اندھا دھند پڑ گئی ۔

قومی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر ہوگئی ۔ موٹروے لاہور تاشیخوپورہ اور ملتان تا خانیوال ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔محکمہ موسمیات نے آج پنجاب ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش کی نوید سنادی ۔

مظفر آباد ،آزاد کشمیر میں روئی گالے برس پڑے۔ مری گلیات ، اور شمالی علاقوں میں بھی برفباری کا امکان ہے ۔۔لاہور سے موسم کی تازہ ترین صورتحال جانتے ہیں ۔

مزیدخبریں