پلے بوائے : خواتین کا دلدادہ، عارضی جنسی تعلقات قائم کرنے والا اور جواری 

پلے بوائے : خواتین کا دلدادہ، عارضی جنسی تعلقات قائم کرنے والا اور جواری 
سورس: File

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے وہ ماضی میں پلے بوائے رہے ہیں ۔ ماضی میں ان کا نام مختلف خواتین کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پلے بوائے کون ہوتا ہے۔

سینئر صحافی رفیق مانگٹ کی تحقیقات کے مطابق پلے بوائے ایسے امیر آدمی کو کہتے ہیں جو بنیادی طور پرلذت کی تلاش میں ہو۔ایسی طرززندگی کا مالک جو ظاہری طور پر ایک باوقار مگر دنیاوی لذتوں، خاص کرخواتین کی صحبت کی کا دلدادہ ہو۔’’پلے بوائے‘‘ کی اصطلاح 20 ویں صدی کے اوائل سے وسط تک مشہور تھی اور بعض اوقات اس اصطلاح کو ایسے آدمی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو اکثر عورتوں کے ساتھ عارضی جنسی تعلقات رکھتا ہے یا عورتوں کو اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ اصطلاح اٹھارویں صدی میں تھیٹر میں پرفارم کرنے والے لڑکوں کے لئے استعمال کی گئی تھی،اور بعد میں یہ 1888 کی آکسفورڈ ڈکشنری میں ایک ایسے شخص کی خصوصیت کے لیے استعمال کی گئی جو دولت سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ انیسویں صدی کے آخر تک اس میں’’جواری‘‘ اور ’’موسیقار‘‘ کے مفہوم بھی شامل ہو گئے۔

1907 تک، آئرش ڈرامہ نگار جان ملنگٹن سینج کی کامیڈی The Playboy of the Western World میں، اس اصطلاح نے عورت سے عارضی جنسی تعلقات رکھنے والے شخص کا تصور حاصل کر لیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد بین البراعظمی سفر نے’’ پلے بوائے‘‘ کو نائٹ کلبوں اور مشہور کھیل کے میدانوں اور پام بیچ میں ملنے کی اجازت دی گئی جہاں ان کا پیچھا پاپرازی کرتے جو اپنے اپنے میگزینوں کو ایسا مواد فراہم کرتے جنہیں شوقین مزاج قاری مزے لے کر پڑھتے تھے ۔

پلے بوائے کی جنسی شکارفتوحات امیر، خوبصورت اور مشہور ہوتی ہیں۔ پلے بوائے کا ہدف امیر، خوبصورت اور مشہور خواتین ہواکرتی ہیں ۔سن 1953 میں امریکی پبلشرہیو ہیفنر نے متاثر ہو کر’’پلے بوائے میگزین‘‘ بنایا۔ 

ڈومینیکن ری پبلک کے سفارت پورٹ فیریو روبیروزہ جو1965 میں فرانس میں ایک کار حادثے میں مر گئے، ایک ایسے شخص کی مثال ہے جس نے پلے بوائے کے طرز زندگی گزاری۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے، خواتین کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہونا، مختصر عرصے کے لیے اور دنیا کی دو امیر ترین خواتین سے شادی کرنا، اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور جوا کھیلنا، پولو کھیلنا، کاروں کی دوڑ لگانا، اور ہوائی جہاز اڑانا تھا۔

مصنف کے بارے میں