ن لیگ کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ

10:09 PM, 2 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کی سیاست میں نئی ہلچل ، پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو نمبر گیم پوری نہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سنجیدگی سے سوچا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق کل پارٹی اجلاس میں تحاریک عدم اعتماد باقاعدہ واپس لینے کی منظوری دیں گے ۔

مزیدخبریں