پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ایک اور ریکارڈ قائم

09:34 AM, 2 Jan, 2026

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک نیا سنگ میل قائم ہوا ہے، جس کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 421 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، لیکن آج مارکیٹ نے مزید بہتری دکھائی۔

مزیدخبریں