بانجول : گیمبیا کے ساحل کے قریب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی۔ اس کشتی میں تقریباً 200 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق، کشتی کے حادثے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اور ریسکیو آپریشن میں 96 افراد کو بچایا گیا ہے، جن میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہیں۔ گیمبیا کی بحریہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے اپنے ریسکیو آپریشن کو جاری رکھا ہوا ہے ۔