آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

10:25 AM, 2 Jan, 2026

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے معروف بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، عثمان خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایشز سیریز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ کے بعد کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ آخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا، جس میں وہ اپنا 88واں اور آخری میچ کھیلیں گے۔

عثمان خواجہ کا کرکٹ کی دنیا میں 39 سال کا سفر کامیاب رہا ہے، اور انہوں نے 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ حالیہ برسوں میں ان کا اوپننگ رول ختم ہو چکا ہے، اور اب ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر رہے ہیں۔

گذشتہ کچھ دنوں سے عثمان خواجہ کے مستقبل کے حوالے سے سوالات اُٹھ رہے تھے۔ وہ کمر کی تکلیف کا شکار تھے اور پرتھ ٹیسٹ سے پہلے ہی تنقید کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ برسبین ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، اور ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں