سعودی ولی عہد اور قطر کے امیر کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ

11:42 AM, 2 Jan, 2026

دوحہ : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس رابطے کے دوران سعودی ولی عہد اور قطری امیر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی اور اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں