نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ہنر نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں :اعظم نذیر تارڑ

05:10 PM, 2 Jan, 2026

لاہور:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ اپنا ہنر پوری طرح سامنے نہیں لا پاتے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب نے دنیا بدل کر رکھ دی ہے اور ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے، جس سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکیں گے۔

مزیدخبریں