کراچی :نئے سال کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست اضافہ دیکھا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے 1,77,000 کے بعد 1,78,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی۔
انڈیکس میں 2,602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1,78,958 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 1,76,355 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی یہ تیز رفتاری سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور خریداری کے رجحان کا مظہر ہے۔