سانحہ احمد پور شرقیہ، جاں بحق افراد کی تعداد 198 ہو گئی

سانحہ احمد پور شرقیہ، جاں بحق افراد کی تعداد 198 ہو گئی

لاہور: سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی موت سے جنگ جاری ہے اور جناح اسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی جان کی بازی ہار گئے۔ نشتر اسپتال ملتان میں بھی زیر علاج 2 زخمیوں کو بھی موت اچک کر لے گئی۔لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

حادثے کے درجنوں زخمی سی ایم ایچ اور وکٹوریہ اسپتال بہاولپور، نشتر اسپتال ملتان اور جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد موٹروے پولیس افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے لیکن یہ سوال ابھی تک حل طلب ہے کہ مقامی پولیس جائے حادثہ پر کیوں نہیں پہنچی؟۔

یاد رہے 25 جون کو صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں