دمشق: خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

دمشق: خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق کے مشہور تحریر اسکوائر کے قریب پولیس نے تین مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار میں سوار ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ پولیس نے دیگر 2 گاڑیوں میں سوار خودکش بمباروں کی دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی۔ امدای ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے شام میں 6 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران تقریباً 5.5 ملین لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں جب کہ 6 اعشاریہ 3 ملین افراد آئی ڈی پیز کی حیثیت سے مختلف کیمپوں میں قیام پذیر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں