پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوط پر استوار کر رہی ہے ،آرمی چیف

COAS,Pakistan Army Cheif

اسلام آباد : آرمی چیف پنجاب ریجمنٹل سینٹر کے دورے پر پہنچ گئے ،آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف نے پنجاب ریجمنٹ کی آپریشنز میں اعلی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارتوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے پنجاب ریجمنٹل سنٹرپہنچنے پر کہا پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوظ پر استوار کر رہی ہے،آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان کوکرنل کمانڈنٹ کےبیجزلگائے، تقریب میں سبکدوش ہونےوالےکرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا سمیت افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آرمی چیف نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو بھی کی ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انفینٹری کو مستقبل کے خطرات کے پیش نظر ماڈرنائز تیار کررہے ہیں ،پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔