پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دنیا میں امن قائم کرنے کا حامی ہے، عاصم افتخار

10:40 AM, 2 Jul, 2025

نیویارک : پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی کردار میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، عاصم افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دنیا میں امن قائم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارتکاری و ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران مکالمے کے فروغ اور بین الاقوامی شفافیت کے لیے کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا مسئلہ پاکستان کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس پر سلامتی کونسل میں آواز بلند کی جائے گی۔

مزیدخبریں