شمالی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات کے باعث میٹرک کے پرچے ملتوی

10:57 AM, 2 Jul, 2025

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث میٹرک کے امتحانات کے باقی دو پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق جماعت نہم اور دہم کے بیشتر پرچے ہو چکے ہیں، تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آخری دو پرچے مؤخر کرنا پڑے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جب حالات بہتر ہوں گے۔

طلبہ اور والدین نے امتحانات کے التوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔

مزیدخبریں