روسی اور فرانسیسی صدور کا رابطہ، ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال

12:14 PM, 2 Jul, 2025

پیرس : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان دو گھنٹے طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل سسٹم پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطے کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ عالمی جوہری ادارے (IAEA) سے تعاون کرے اور این پی ٹی (NPT) معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام کا سفارتی حل نکالنے کے لیے پُرامید ہیں۔

اس کے جواب میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اسے این پی ٹی معاہدے کے تحت جوہری توانائی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں