غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹے میں 109 فلسطینی شہید

03:38 PM, 2 Jul, 2025

غزہ :غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولوں، ہسپتالوں، امدادی مراکز اور کیفے پر بمباری سے 109 مزید فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

مشرقی غزہ کے علاقوں میں سکولوں پر کی گئی بمباری میں 60 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ ساحل پر واقع ایک کیفے میں سالگرہ کی تقریب کے دوران حملے میں 39 افراد شہید ہوئے۔

شہدا میں معروف فلسطینی صحافی اسماعیل ابوحطب بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون صحافی زخمی ہوئی ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 228 تک پہنچ چکی ہے۔

مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 56,626 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزیدخبریں