"اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبہ: مریم نواز کی قیادت میں 50 ہزار سے زائد گھر مکمل

01:26 PM, 2 Jul, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ قیادت "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبہ کامیابی کے نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چند ہی مہینوں میں 50 ہزار سے زائد گھر تعمیر کر لیے گئے ہیں، جبکہ مستحق افراد کو 57 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ منصوبہ صرف رہائش کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ صوبے میں روزگار کے مواقع، مقامی معیشت کی بہتری اور تعمیراتی شعبے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "لوگوں نے صرف جھوٹے نعرے لگائے، ہم نے حقیقت میں عوام کے لیے گھر بنا کر دکھائے۔ اس  منصوبے کا مقصد  ہر شہری کو باعزت زندگی کا حق دینے کا وعدہ ہے۔"

مزیدخبریں