انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کیلئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف

04:20 PM, 2 Jul, 2025

کیلیفورنیا : معروف سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی بدولت اب گانے انسٹاگرام اسٹوری پر براہِ راست سننا ممکن ہو گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، اس فیچر کے تحت صارفین اب صرف گانے کا کور آرٹ ہی نہیں، بلکہ 15 سیکنڈ کا آڈیو کلپ بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شامل کر سکیں گے، جسے دیکھنے والے وہیں پر سن سکیں گے۔

اس سے قبل انسٹاگرام اسٹوریز میں اسپاٹیفائی گانے صرف ’پلے آن اسپاٹیفائی‘ بٹن اور کور آرٹ کے ذریعے شیئر کیے جا سکتے تھے۔ بٹن پر کلک کرنے کے بعد صارف کو اسپاٹیفائی ایپ میں منتقل ہونا پڑتا تھا۔

تاہم نئے فیچر کی بدولت میوزک شیئرنگ کا تجربہ نہ صرف زیادہ مؤثر بلکہ زیادہ پرکشش بھی ہو گیا ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی پسند اور مزاج کا اظہار کرتے ہیں۔

میٹا (انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی) کے ترجمان نے اس اپڈیٹ کو "ایک اہم قدم" قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، "اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم پر موسیقی کو فروغ دینا اور صارفین کو بہتر انداز میں اپنی پسند کے گانے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع دینا ہے۔"

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ:
اسپاٹیفائی ایپ کھولیں۔
گانے پر جائیں اور ’شیئر‘ پر کلک کریں۔
’انسٹاگرام اسٹوریز‘ کا انتخاب کریں۔
انسٹاگرام ایپ خود بخود کھل جائے گی اور 15 سیکنڈ کا آڈیو کلپ اسٹوری میں شامل ہو جائے گا۔
انسٹاگرام صارفین اس نئے فیچر کو بے حد سراہ رہے ہیں، اور اسے ایک زبردست اضافہ قرار دے رہے ہیں جو پلیٹ فارم پر میوزک شیئرنگ کو ایک نئے انداز میں پیش کرتا ہے۔

مزیدخبریں