باجوڑ: گاڑی کے قریب دھماکا، 4 افراد شہید، 11 زخمی

02:43 PM, 2 Jul, 2025

باجوڑ : ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار ناوگئی، پولیس صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہو گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں