پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

06:07 PM, 2 Jul, 2025

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق 6 جولائی سے صوبے میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ متوقع ہے، جس سے 7 جولائی سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ، بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ، اور مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں 1129 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں