اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: 120 دن تک مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت دستیاب، پی ٹی اے کا اعلان

09:13 PM, 2 Jul, 2025

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ہر دورۂ وطن کے دوران 120 دن کے لیے ایف بی آر ٹیکس سے مستثنیٰ موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔

 یہ سہولت DIRBS پورٹل کے ذریعے خودکار اور مفت طریقے سے دستیاب ہے، جس کا مقصد پاکستان میں ان کے قیام کے دوران بلا تعطل موبائل کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں