اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے مذاکراتی وفود کے درمیان ملاقاتوں کا دور مکمل ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران لیک لوسرن سمٹ کی بنیاد پر اسلام آباد مفاہمت نامے کے مختلف پہلوؤں پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے اور باہمی رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد باہمی مشاورت سے طے کی جائے گی۔
پاکستان کی ثالثی میں امریکہ، ایران مذاکرات کا دور مکمل، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
09:10 AM, 2 Jul, 2026