فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ، بیلجیم اور امریکہ کی فتوحات، پری کوارٹر فائنل میں رسائی

10:25 AM, 2 Jul, 2026

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ، بیلجیم اور امریکہ نے اپنے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ نے کانگو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ بیلجیم نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسری جانب امریکہ نے بوسنیا ہرزیگووینا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں