دوحہ مذاکرات: امریکہ اور ایران کے درمیان رابطہ چینل قائم ہونے کی تصدیق

10:47 AM, 2 Jul, 2026

دوحہ: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل میں رابطہ چینل قائم ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے دوحہ میں مذاکرات کا ایک اہم دور مکمل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے تکنیکی مذاکرات بات چیت کے تسلسل کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق اس مرحلے پر یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایران کی جانب سے کیا فیصلہ سامنے آئے گا۔

مذاکراتی عمل کو خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی رابطوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں