پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون میں اضافہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

11:15 AM, 2 Jul, 2026

ریاض: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک نے اس معاہدے کو باہمی سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ اور برادرانہ تعلقات کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

دونوں فریقوں نے سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں