اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل سے 5 جولائی تک ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایران اور ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن “غضب للحق” کے تحت سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، جبکہ 29 مارچ کو افغان سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش بھی دیا گیا تھا۔