اسلام آباد:اسلام آباد میں جیل اصلاحات سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں صحت، صاف پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق جیلوں کی حالت بہتر بنانا آئینی طور پر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ زیرِ التوا کیسز کے حل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم نظامِ انصاف میں حقیقی بہتری صرف عدالتی فیصلوں سے نہیں بلکہ ان کے مؤثر نفاذ سے ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجداری نظامِ انصاف کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے اور اس میں احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود تھی، اور تمام متعلقہ فریقین کو اس نظام پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔