جیل اصلاحات سے نظامِ انصاف میں شفافیت اور بہتری ممکن ہے، سرفراز بگٹی

06:51 PM, 2 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل اصلاحات انصاف کے نظام کو زیادہ شفاف، مؤثر اور بہتر بنا سکتی ہیں۔ قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم، فنی تربیت اور ذہنی بحالی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف افراد کی زندگی بہتر بناتے ہیں بلکہ معاشرتی اصلاح میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت پر مبنی احتسابی نظام سے اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا اور مجموعی طور پر نظامِ انصاف میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں