سازشی مولانا کی سربراہی میں بنی پی ڈی ایم تتر بتر ہوچکی: فردوس عاشق اعوان

سازشی مولانا کی سربراہی میں بنی پی ڈی ایم تتر بتر ہوچکی: فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن پر تقید ، کہا سازشی مولانا کی گمراہ کن سربراہی میں بنی پی ڈی ایم تتر بتر ہوچکی ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش میں سرفہرت فضل الرحمن ، کبھی شوباز تو کبھی جعلی راجکماری کے در کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کبھی حکومت مخالف منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں تو کبھی مستحکم ہوتی معیشت سے انکار کرتے ہیں ۔

معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ عوام کو مسائل کی چکی میں پیسنے والے بہروپئیے بے نقاب ہوچکے ، اتحادیوں کی منفی سوچ اور کرپشن کے بوجھ سے زمین بوس پی ڈی ایم کو حکومت مخالف ہر سازش کے بعد منہ کی کھانا پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اختلافات کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی تباہی کیلئے کافی ہیں ۔