عمران خان کی پارٹی تو تین ٹکڑوں میں ٹوٹ سکتی ہے مگر پاکستان نہیں: امین الحق

عمران خان کی پارٹی تو تین ٹکڑوں میں ٹوٹ سکتی ہے مگر پاکستان نہیں: امین الحق

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما  امین الحق نے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور انکی پارٹی تو تین ٹکڑوں میں ٹوٹ سکتی ہے مگر بانیان پاکستان کی اولاد وں کی موجودگی میں ملک کبھی ٹکڑے نہیں ہوسکتا۔

 امین الحق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے انوکھا بیان دیا کہ ملک تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گا، وہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں نفیس لوگ کہا اب پھر دہشت گرد کہہ رہے ہیں ، انکی حکومت چلی گئی اب انہیں اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت جمہوری طریقہ کار کے تحت گئی اب جمہوری طریقہ کار سے ہی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں