مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور ظلم،مہنگا پٹرول مزید مہنگا 

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور ظلم،مہنگا پٹرول مزید مہنگا 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا ہے۔ 30 روپے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مزید 30 روپے بڑھا دی ہے۔ پٹرول کی موجودہ قیمت 209  روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل 204 روپے 15پیسےفی لٹر ہوگا۔ ایک ہفتے میں پٹرول60 فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول مہنگا کرنے کا اعلان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجبوری میں پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا  کہ چین سے چند دن میں پیسے وصول ہو جائیں گے ۔پیسے ملنے کے بعد پاکستانی روپیہ مستحکم ہو گا ڈیزل پر آج بھی 54روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے۔


مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی 70روپے اور آٹے کی 40روپے کلو فراہمی یقینی بنائیں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چاول اور گھی پر سبسڈی فراہم کر رہے ہیں ۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ ماضی کی حکومت کے معاہدوں نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہمارے لیے جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ۔ عمران خان حکومت نے پونے 4سال میں قرضوں میں 20ہزار ارب کا اضافہ کیا ۔ سابق حکومت نے پونے دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے کر دیا ۔حکومت چلانے کا ماہانہ خرچ 40ارب ہے ۔پٹرولیم سبسڈی 120ارب روپے کہاں سے دیں۔

واضح رہے کہ نیپرا کی طرف سے آج ہی بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً 25 روپے ہوگیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں