ججز کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

 ججز کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

لاہور: سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کے ججوں اور عملے پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

 سیشن جج کی ظرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ماتحت عدالتوں کے ججز اور عملہ سیاسی نوعیت کا مواد اپ لوڈ کرے نہ ہی لائک، شیر اور کمنٹس دے، جوڈیشل افسر یا عملے نے سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔