پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

12:15 PM, 2 Jun, 2025

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 22 پیسے سستی ہو کر 281.80 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں