’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں دوبارہ زندہ، پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر دستیاب

03:44 PM, 2 Jun, 2025

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن نے 90 کی دہائی کے مقبول بچوں کے ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو جدید معیار (ایچ ڈی) میں ریمسٹر کر کے اپنے سرکاری یوٹیوب چینل پر جاری کر دیا ہے۔ اب یہ ڈرامہ بغیر کسی وقت یا جگہ کی قید کے دیکھنا ممکن ہے۔

’عینک والا جن‘ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور جادو، مزاح اور سبق آموز کہانیوں کے ذریعے بچوں میں بے حد مقبول ہوا۔ اس ڈرامے کے مرکزی کردار نستور جن، زکوٹا جن، بل بتوڑی اور دیگر جادوئی شخصیات ہیں جو کہانی کو دلچسپ اور تعلیمی بناتی ہیں۔

پی ٹی وی کا مقصد اس اقدام کے ذریعے ماضی کے کلچر کو نئی نسل تک پہنچانا اور بچوں کو معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔ اب تمام اقساط یوٹیوب پر دستیاب ہیں تاکہ ناظرین آسانی سے اسے دوبارہ دیکھ سکیں یا اپنے بچوں کو دکھا سکیں۔

مزیدخبریں