مالی سال 2025-26 میں نقد خریداری پر اضافی چارجز، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے اقدامات شامل

03:58 PM, 2 Jun, 2025

اسلام آباد : حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے متعدد اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپوں پر نقد ادائیگی کرنے والوں سے تین روپے تک اضافی چارج وصول کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈز، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز، اور موبائل ادائیگی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان نقد خریداری پر اضافی دو فیصد ٹیکس وصول کر سکیں گے۔

مزید براں، دکانوں پر نقد ادائیگی پر اضافی ٹیکس لگانے کی بھی سفارش کی جا رہی ہے۔ ریسٹورنٹس میں کارڈ سے ادائیگی پر پہلے ہی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں محدود ریلیف کی توقع ہے۔

مزیدخبریں