معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد، حکومت کا ترقیاتی اخراجات پر انحصار برقرار

04:39 PM, 2 Jun, 2025

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے حکومت نے 4.2 فیصد کی معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ایک بار پھر ترقیاتی اخراجات پر توجہ مرکوز رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اے پی سی سی اجلاس میں پیش کیے گئے پلان کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 1000 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جب کہ صوبائی حکومتیں مجموعی طور پر 2800 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گی۔

اس منصوبہ بندی میں تعلیم، صحت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور پبلک سروسز کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ ہدف اگرچہ پرعزم ہے، لیکن اس کے حصول کے لیے مالی نظم و ضبط، شفاف منصوبہ بندی اور بروقت فنڈز کی ترسیل انتہائی ضروری ہوگی۔

مزیدخبریں