نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں، 118 منصوبے بند؛احسن اقبال

05:08 PM, 2 Jun, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات کی وجہ سے وفاقی بجٹ کا نصف سے زائد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں لگ رہا ہے، جس کے باعث ترقیاتی بجٹ میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 118 سے زائد کم ترجیحی منصوبے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ محدود وسائل کو اہم قومی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں احسن اقبال نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے رکھا گیا ہے، مگر تمام وزارتوں کے منصوبے اس میں شامل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اور ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے قومی مہم کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دیا میر بھاشا ڈیم، سکھر-حیدرآباد موٹر وے اور قراقرم ہائی وے جیسے بڑے منصوبوں کی اہمیت بھی اجاگر کی اور کہا کہ ان کی بروقت تکمیل ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اُڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں