اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے چار نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر، آبی تنازعات، تجارتی تعلقات اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے بھارت کے ساتھ یو اے ای، سعودی عرب، قطر یا کسی بھی تیسرے ملک میں بیٹھنے کو تیار ہے، بشرطیکہ بھارت بھی سنجیدگی سے اس عمل میں شریک ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سنجیدہ مکالمے اور سفارتی روابط وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔