بالائی علاقوں میں بارش کی نوید، میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

08:16 PM, 2 Jun, 2025

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم عیدالاضحیٰ کے دوران شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک میں داخل ہوگا، جو شمالی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنے گا۔ چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی ممکنہ آندھی اور بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں