اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی ایک اور تیاری کر لی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپے 72 پیسے مزید اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی جانب سے دائر کی گئی اس فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کی اہم سماعت آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی اس درخواست کو منظور کر لیا تو بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے آج ہونے والی سماعت میں اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ اور نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔