نئی دہلی :بھارتی ریاست منی پور میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی ابلاغ عامہ کے جریدے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منی پور کے ضلع کانگپوپی کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں لگنے والی ہولناک آگ نے پانچ مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے کر انہیں خاکستر کر دیا۔
ریاست میں جاری حالیہ حالات کے تناظر میں اس واقعے کے بعد مقامی افراد اور مختلف تنظیموں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی سبربن تنظیموں نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔